19 ستمبر 2018
 اداکار بھی انسان ہوتے ہیں، کاجول

نامور بالی وڈ اداکارہ کاجول نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اس لئے ہمیں بھی عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیا جائے۔ اداکارہ کاجول کا شمار بالی وڈ کی ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جن  کے جتنے پرستار ماضی میں تھے اس سے کہیں زیادہ آج ہیں۔ جبکہ صحافی اور فوٹوگرافرز ان کی ایک تصویر لینے کے لئے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں ،تاہم کاجول کو صحافیوں اورفوٹوگرافرز کا یہ رویہ پسند نہیں اور انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں۔ بی بی سی ایشین کو انٹرویو دیتے ہوئے کاجول نے پاپارازی(فیشن فوٹوگرافرز)کو  کہا کہ آپ چاہے کہیں بھی جائیں، عام لوگوں کی طرح کافی پینے جائیں یا جم جائیں، پاپارازی وہاں موجود ہوتے ہیں اور ہر وقت اداکاروں کی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اتفاق سے آپ نے اس وقت اچھے کپڑے نہ پہنے ہوں یا تیار نہ ہوئے ہوں تو آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور  جج کیا جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں آپ کو بالکل فیشن سینس نہیں ہے یا آپ کو کپڑے پہننے کی بھی تمیز نہیں ہے۔ کاجول نے پاپا رازیوں کے اس رویے کو نہایت خراب قرار دیا۔ کاجول نے فوٹوگرافرز اورصحافیوں پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ  کیا ہم نارمل اور عام انسان نہیں ہیں یا کیا ہم انسان ہی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا وہ دوسروں کی جانب سے کئے جانےوالے تبصروں سے متاثر ہوتی ہیں وہ بچپن سے ایسی ہیں۔ کاجول نے سوال کرتے ہوئے کیا ایک عام انسان ہر وقت تیار ہوکر رہتا ہے؟ کاجول نے اپنی بیٹی نائسا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ممبئی میں تھی اسے بھی یہ سب برداشت کرنا پڑتا تھا چاہے ہم ایئرپورٹ پر ہوں یا کہیں بھی ہر وقت ہر کوئی تصاویر لینے کی کوشش کرتا تھا اور یہ چیزیں اسے بھی متاثر کرتی تھیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟