25 ستمبر 2018
اداکارہ صبا قمر انڈیا میں چھا گئیں

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور عرفان خان کی کامیڈی فلم ٴہندی میڈیمٴ 12 مئی کو ریلیز کی جائے گی ۔صبا قمر کی یہ پہلی بالی وڈ فلم ہے جس کے نام اور نئے پوسٹر نے فلم کے انتظار کی شدت بڑھادی ہے ٖ پوسٹر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے اس فلم کی کہانی اسکولوں میں طبقہ اشرافیہ کے برتاؤ پر مبنی ہے۔پوسٹر میں دو پاؤں نظر آرہے ہیں جن میں سے ایک نے پرانے جوتے اور پھٹے پرانی جینز پہن رکھی ہے ٖجو کسی غریب فرد کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ دوسرا پاؤں کسی امیر فرد کا معلوم ہوتا ہے جس کے جوتے بھی شاندار ہیں اور لباس بھی۔پوسٹر میں دی گئی ٹیگ لائن کچھ یوں ہے کہ نقل اور جھوٹ ٖیہ وہ کام ہیں جو کچھ والدین اپنے بچے کو ہر صورت میں کسی اچھے اسکول میں داخلہ دلانے کےلئے کرتے ہیں۔صبا قمر نے فلم میں عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق فلم ہندی میڈیم کامیڈی اور رومانوی فلم ہوگی ٖجو چاندی چوک میں رہنے والے ایک جوڑے پر مبنی ہے جو پھر دہلی منتقل ہوجاتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟