22 نومبر 2018
تازہ ترین
 اداکارہ شمی آنٹی شدید علالت کے باعث چل بسیں

بھارتی فلم انڈسٹری میں 100 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ شمی آنٹی  چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمی آنٹی شدید علالت کے باعث ٹی 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔ اداکارہ شمی کا حقیقی نام نرگس ربادی تھا لیکن انہیں فلم نگری میں  شمی آنٹی' کے نام سے پکارا جاتا تھا، انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں مزاحیہ اداکاری سے لے کر سنجیدہ کردار بھی خوب نبھائے ۔ اداکارہ شمی نے چھوٹی سکرین پر متعدد ڈرامہ کیے، جبکہ 200  سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میں کلی نمبر1، گوپی کشن، ہم ساتھ ساتھ ہیں، بھی شامل ہے۔ اداکارہ کے بچھڑنے کی خبر بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹویٹر پر دی اور اظہار افسوس کیا۔ امیتابھ بچن نے ان کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کے ساتھ بتایا کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث بچھڑ گئیں اور لکھا کہ آہستہ آہستہ سب دور جارہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟