16 نومبر 2018
 احسان مانی کی دوہری شہریت کی خبروں بارے تردید

پاکستان کرکٹ بورڈ کے نامزد چئیرمین احسان مانی نے دوہری شہریت کی خبروں کو مسترد کردیا  احسان مانی کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتے ہیں اور ان کی دوہری شہریت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت کی خبروں سے انہیں بدنام کیا جا رہا ہے تاکہ کرکٹ بورڑ میں ان کی تقرری کو متنازع بنایا جا سکے۔  انہیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے، انہیں زندگی میں کئی موقع ملے لیکن نہ شہریت بدلی اور نہ ہی کوئی ارادہ ہے۔  میرا اور وزیر اعظم کا ویږن ایک ہے، عید کی چھٹیوں میں عمران خان سے مل کر مزید رہنمائی لوں گا اور دو ہفتے میں انتخابات کے بعد چارج سنبھال لوں گا۔ دوسری جانب احسان مانی کے انتخاب تک پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر قائم مقام چیرمین بن گئے ہیں اور پی سی بی کی ویب سائٹ سے نجم عزیز سیٹھی کا نام تبدیل اور تصویر ہٹا  دی گئی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟