21 اپریل 2019
تازہ ترین
احسان مانی کا سرفراز سے متعلق اہم انکشاف

احسان مانی کا سرفراز سے متعلق اہم انکشاف

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کپتان سرفراز احمد کے نسل پرستانہ فقرے کے بعد انہیں ٹیم سے باہر بٹھانے کے فیصلے کا انکشاف کر دیا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران سرفراز نے جو بات کی، وہ میری رائے میں قابل قبول نہیں تھی، بعد ازاں کپتان نے اس کی معافی بھی مانگی، اس کے باوجود میں یہ بھی چاہتا تھا کہ کچھ میچز کے لئے سرفراز احمد کو ٹیم سے دور رکھا جائے کیونکہ میں یہ نہیں چاہتا تھا کہ میچز کے دوران کرائوڈ کی جانب سے کوئی ردعمل ہو جس کی وجہ سے سرفراز  مزید دبائو کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا آئی سی سی سے گلہ یہ ہے کبھی کبھی قانون اور دوسرے عوامل اور ہوتے ہیں، اس حوالے سے ہم نے آئی سی سی کو کلیئر خط لکھ دیا ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟