24 ستمبر 2018
تازہ ترین
احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

 احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پی سی بی ہیڈکوارٹر میں آج نئے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جانا تھا تاہم احسان مانی کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد وہ بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔ پی سی بی کے قانون کے مطابق احسان مانی آئندہ 3 برس تک چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے ،اس سے قبل کرکٹ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین نامزد کیا تھا تاہم بعدازاں غلطی کا احسان ہونے کے بعد انہیں گورننگ باڈی کا ممبر بناتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟