10 جولائی 2020
تازہ ترین
احد اور سجل ایشیا میں بہترین جوڑی کیلئے نامزد

احد اور سجل ایشیا میں بہترین جوڑی کیلئے نامزد

پاکستان ٹی وی کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا پر  بہترین جوڑی کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ بزایشیا نے آن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ۔ اس ویب سائٹ نے ان اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ، جو اپنے مثبت اور غیر معمولی کام کی بدولت ایشیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بزایشیا میں زیادہ تر بھارتی اداکار، اداکارائوں اور بھارتی ڈراموں کو مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ، تاہم پاکستان کے مقبول ڈرامے آنگن سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی احد رضا میراور سجل علی کی جوڑی بھی نامزدگیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ احدرضامیر اور سجل علی کوڈراما سیریل آنگن میں بہترین جوڑی کے لئے نامزد کیا گیا ۔ اس کیٹیگری میں ان کا مقابلہ بھارتی ٹی وی کے نامور اداکاروں ہرشد چوپڑا اور جینیفر ونگٹ، نکل اور سربھی سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ہوگا۔ احد اور سجل کے علاوہ بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی مختلف بھارتی گلوکاروں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بزایشیا ویب سائٹ پر نتائج کا اعلان اپریل میں کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟