15 نومبر 2018
تازہ ترین
احتیاط کریں!  کہیں بیٹری کو آگ نہ لگ جائے

یوں تو موبائل فون کااستعمال عام سی بات ہے تاہم یہی سمارٹ فون نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔ چین کے شہر Songziمیں موبائل فون کا ایسا ہی حادثہ تب پیش آیا جب ایک شخص موبائل فون استعمال کر نے میں مصروف تھا کہ اچانک موبائل کی بیٹری میں  آگ بھڑک اٹھی  ۔ رپورٹ کے مطابق چینی شخص ریلوے سٹیشن پر بیٹھا ٹرین کی آمد کا انتظار کر رہا تھا اور موبائل استعمال کر رہا تھا کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی  اور ہر طرف دھواں بھر گیا ۔ جس پر نہ صرف وہ شخص بلکہ وہاں موجود دیگر افراد بھی بیحد خوفزدہ ہوگئے تاہم وہاں موجود عملے نے فوری آگ بجھادی جبکہ واقعہ میں تمام افراد بالکل محفوظ رہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟