اجلاس، پنجاب کابینہ اراکین کے انٹرویوز مکمل

 وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز مکمل کرلیے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ پر مشاورت کے لیے انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزداری سمیت مجوزہ کابینہ اراکین بھی شریک تھے۔  اجلاس میں عبدالعلیم خان، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجابشارت، حنیف پتافی اور دیگر بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ سے متعلق عمران خان کو بریفنگ دی جس کے بعد وزیراعظم نے پنجاب کابینہ کے لیے 30 ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان اور میاں محمودالرشید کو سینئر صوبائی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کابینہ کے لیے حتمی ناموں کا اعلان کل کیا جائے گا اور پہلے پہلے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں 15 سے 20 وزرا شامل کیے جائیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟