19 ستمبر 2018
اب ای میلز کو شیڈول کرنا ہوگا ممکن

 انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے جی میل پر اب ای میل کو شیڈول کرانے کی سہولت متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی۔ گوگل نے کہا ہے  کہ وہ اینڈرائیڈ کے جی میل ایپ میں ایک نئے فیچر کو شامل کرنے جارہا ہے جس کے ذریعے اب صارفین میلز کو شیڈول بھی کرسکیں گے، اس فیچر کی تیاری پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں اسے ایپ میں اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔ اس فیچر کے بارے میں معلومات اس وقت سامنے آئیں جب ایک کوڈ کے استعمال کے ذریعے ای میلز کے شیڈول سینڈ کے عمل کو  متعدد بار استعمال کیا گیا، صارفین اب بھی مختلف طریقوں سے میلز کو شیڈول کررہے ہیں تاہم باقاعدہ طور پر مخصوص فیچر کے ذریعے اس طریقہ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچر کمپوز آپشن کے برابر میں رکھا جائے گا جس پر کلک کرنے کی صورت میں میلز شیڈول کرنے کے لیے وقت اور تاریخ سامنے آئے گی، صارف اپنی مطلوبہ تاریخ اور وقت کو منتخب کرکے ای میل کو شیڈول کرسکے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟