22 مارچ 2019
تازہ ترین
ابھی نندن کی تصاویر کا انتخابی مہم میں استعمال،بی جے پی پر تنقید

بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے پائلٹ ابھی نندن ورتھامن کی تصاویر کو اپنی انتخابی مہم میں استعمال کرنا شروع کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے علاقے مہرالی کی سڑک پر بی جے پی کے انتخابی پوسٹر پر پائلٹ ابھی نندن کی تصاویر لگانے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے اسے شیئر کرنا شروع کردیا۔ بھارتی وزارت دفاع نے پائلٹ کی تصاویر لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ سیاسی جماعتوں کو اپنی انتخابی مہم میں اہلکاروں کی تصاویر استعمال کرنے سے روکا جائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟