25 ستمبر 2018
تازہ ترین
ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تاہم پاکستان نے کھیل کے تیسرے روز کے اختتام تک اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 114 رنز بنا لئے اس طرح قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 342 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے اوپننگ بلے باز محمد سمیع اور اظہر علی نے دوسری اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا، سمیع اسلم نے 50 رنز بنائے اور 93 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے جب کہ اظہر علی 52 اور اسد شفیق 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے کھیل کے تیسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو روندرا بشو اور جرمائن بلیک ووڈ بغیر کھاتا کھولے وکٹ پر موجود تھے، بلیک ووڈ 8 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے جب کہ بشو 20 اور چیز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جیسن ہولڈر 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 4، راحت علی نے 3 اور سہیل خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گرین کیپس نے کالی آندھی کو 56 رنز سے شکست دی تھی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟