12 نومبر 2018
ابراج گروپ کے سی ای او کو تین سال قید

 متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ابراج گروپ کے سی ای او کو تین سال قید کی سزا سنادی۔ متحدہ عرب امارت کی عدالت میں ابراج گروپ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر عارف نقوی کے خلاف اکائونٹ میں ناکافی فنڈز کے باوجود چیک جاری کرنے کا کیس زیر سماعت ہے۔ عارف نقوی کے وکیل کا موقف تھا کہ فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا چکا تھا تاہم عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عارف نقوی کو تین سال قیدکی سزا سنائی جب کہ عدالت نے حکم دیا کہ عارف نقوی اور رفیق لاکھانی کو قانونی کارروائی کے اخراجات بھی ادا کرنے ہوں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟