20 مارچ 2019
آنر کا ویو 20 سمارٹ فون لانچ

ہواوے کمپنی کے سب برانڈ آنر نے ویو 20  سمارٹ فون متعارف کرا دیا ۔ یہ آنر کا پہلا سمارٹ فون ہے جس میں پنچ ہول ڈسپلے اور 48 میگاپگسل کا بیک کیمرہ دیا گیا  ۔ سمارٹ فون کا ڈسپلے 6.4 انچ کا ہے اور اس میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فرنٹ کیمرے کے لئے فون میں ایک چھوٹا سا گول سوراخ شامل کیا گیا  ۔ سمارٹ فون میں کیرن 980 اوکٹا کور پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ۔ فون کو 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی سٹوریج ، 8 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی سٹوریج کے آپشن میں پیش کیا گیا ۔کمپنی نے جلد ہی 8 جی بی ریم کے ساتھ 256 جی بی سٹوریج کا ماڈل بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا ۔ سمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں جس میں 48 میگا پگسل کا مین کیمرہ اور تھری ڈی سٹیریو کیمرہ شامل ہیں۔ سمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 25 میگا پگسل کا ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر کو بھی شامل کیا گیا ۔ سمارٹ فون کے بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کو کالے ، نیلے اور سرخ رنگ میں پیش کیا گیا ۔ 6/128 جی بی کے ساتھ فون کی قیمت 435 ڈالر ، 8/128 جی بی کے ساتھ 510 ڈالر اور 8/256 جی بی سٹوریج کے ساتھ 580 ڈالر ہے۔ فون کی فروخت 28 دسمبر سے شروع ہوگی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟