23 ستمبر 2018
تازہ ترین
آمنہ شیخ  پاکستان الائنس فار گرلز کی خیر سگالی سفیر مقرر

پاکستان کے متعدد سٹارز ملک و معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے سماجی خدمات انجام دینے میں مصروف ہیں اور اب اس فہرست میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ کا نام بھی شامل ہوگیا ، جو لڑکیوں کی تعلیم اور حقوق نسواں کے حوالے سے آواز اٹھائیں گی۔ حال ہی میں پاکستان الائنس فار گرلز (پیج) کی جانب سے ٹویٹر پر اعلان کیا گیا کہ آمنہ شیخ اب ان تنطیم کا حصہ ہیں اور انہیں بچیوں کی تعلیم کے لئے خیر سگالی سفیر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ۔ اداکارہ نے بھی پیج کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ پیج کے ساتھ عالمی خیر سگالی سفیر کے طور پر ہاتھ ملانا ایک اعزاز ہے جس کا عزم پورے پاکستان میں صنفی مساوات، خصوصاً تعلیم میں صنفی مساوات قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنا مشن پاکستان میں 1 ملین بچوں کی تعلیم سے شروع کر رہے ہیں، جسے انشااللہ تقریباً 3 سال میں مکمل کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تنظیم پاکستان الائنس فار گرلز (پیج)، امریکن ریفیوجی کمیٹی پاکستان (اے آر سی پی) کے اشتراک سے کام کر رہی ہے جس کا مقصد پاکستان کے بچے اور بچیوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا اور انہیں خود مختار بنانا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟