22 فروری 2019
تازہ ترین
آفریدی پی ایس ایل فائنل کراچی میں کھیلنے کیلئے پر جوش

بوم بوم شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمئرلیگ میں شرکت کے بعد کراچی پہنچ گئے۔ بی پی ایل میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹٰیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وطن واپسی پر ایک ٹویٹ شیئر کی،  جس میں انہوں نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش پر خوشی کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی  نے  کہا کہ  نیشنل سٹیڈیم اب پہلے سے بہت زیادہ خوبصورت لگ رہا ہے، امید ہے کہ سترہ مارچ کو یہاں پر شیڈول پی سی ایل کا فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔ بی پی ایل میں اپنی عمدہ بیٹنگ کے ساتھ 16 وکٹیں لے کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے آفریدی پی سی ایل فور میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں، وہ کچھ وقت گھر پر گزارانے کے بعد دبئی جا کر شعیب ملک کی قیادت میں کھیلنے والی  ملتان سلطانز ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟