20 جولائی 2019
تازہ ترین
آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد

آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے انکی رہائشگاہ آمد

سابق صدر آصف زرداری جے یو آئی ٟ(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی عیادت کیلئے آج ان کی رہائشگاہ پر تشریف لائے، ملاقات کے دوران ملکی سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری آج مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچے جہاں ان کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس دوران دونوں رہنمائوں کے مابین ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی جس میں ممکنہ طور پر حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے اتحاد سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔ واضح رہے کہ جے یو آئی ٟفٞ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو چند روز قبل سینے میں درد کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد ان کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟