25 مئی 2019
تازہ ترین
 آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

آصف زرداری نے منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

 سابق صدر آصف زرداری نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کے فیصلے کوسندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری بینکنگ کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچے، اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ آصف زرداری نے اپنے وکلا کے ذریعے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا۔ سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کے مقدمہ منتقلی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔ مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کا مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد نیب نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کو 20 مارچ کو طلب کیا ہے۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟