08 دسمبر 2019
تازہ ترین
آصف رضا امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کریں گے

آصف رضا امریکی ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کریں گے

 لیجنڈ اداکار آصف رضا میر امریکی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریز گینگز آف لندن میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ لندن میں جاری ہے جس میں اداکار حصہ لے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ ثمرا رضا نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آصف رضا میر نے ڈرامہ سیریز کے لئے امریکی ٹی وی چینل ایچ بی او کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، یہ سیریز 10 اقساط پر مشتمل ہے تاہم انہوں نے آصف رضا میر کے کردار کے بارے میں نہیں بتایا۔ ذرائع کے مطابق ڈرامہ سیریز کی ریکارڈنگ لندن میں جاری ہے جبکہ آصف رضا میر بھی وہاں پہنچ چکے ہیں اور ریکارڈنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟