آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

 آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، تاہم مایہ ناز آل رائونڈر گلین میکسویل ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اکتوبر میں کھیلی جائے گی ، جس کے لئے آسٹریلیا نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا۔ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے، ج کہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ٹریوس ہیڈ، جان ہولاند، ایشٹن اگر، نیتھ لیون، مچل مارش، شان مارش، مچل نیسر، میٹ رینشو، پیٹر سیڈل، مارنس لیبس ہینگ اور برینڈن ڈوگٹ شامل ہیں۔ حیران کن طور پر جارح مزاج آل رائونڈر گلین میکسویل کو 15 رکنی سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ،جبکہ 5 ایسے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہیں، جنہوں نے کبھی ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر اور دوسرا 16 سے 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟