23 ستمبر 2018
تازہ ترین
آسٹریلوی کھلاڑیوں پرسپاٹ فکسنگ کے مزید الزامات

آسٹریلیا کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے خلاف سپاٹ فکسنگ کے تازہ ترین الزامات سامنے آئے ہیں۔ قطر کے معروف نشریاتی ادارے الجزیرہ ٹی وی کی کرکٹ کرپشن پر ڈاکو مینٹری کا دوسرا حصہ جاری کر دیا گیا ،جس میں ایک بھارتی فکسنگ آرگنائزر انیل منور اور مبینہ بکی کے درمیان سپاٹ فکسنگ کے انتظامات سے متعلق گفتگو کی جارہی ہے۔ الجزیرہ ٹی وی نے گزشتہ سال ایک ڈاکومینٹری کے ذریعے کرکٹ میں سپاٹ فکسنگ کی نشاندہی کی تھی اور اس مرتبہ بھی ٹی وی کی جانب سے ایڈٹ شدہ ویڈیو جاری کی گئی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ 2017 میں کھیلے گئے رانچی ٹیسٹ سے متعلق بکی بتا رہا ہے کہ وہ میچ سے قبل بتا سکتا ہے کہ کس طرح سے میچ کھیلا جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟