15 نومبر 2018
تازہ ترین
آرمی چیف نے13دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے13 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں منیر الرحمان، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان، دائود شاہ، محمد منیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تمام افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، تعلیمی ادارے تباہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد 202 افراد کے قتل میں ملوث تھے، انہوں نے 151 عام شہریوں اور اور آرمڈ فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 51 اہلکاروں کو قتل کیا، جبکہ ان کے حملوں میں 249 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، دہشت گردوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور ٹرائل کورٹ کے آگے اپنے جرائم کا اعتراف اور انہیں فوجی عدالتوں نے سزائیں سنائیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 دہشت گردوں کو  قید کی سزا بھی سنائی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟