13 نومبر 2018
تازہ ترین
آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے اور شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، دہشت گرد 45 افراد کے قتل اور 103 کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں، ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا تھا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ان دہشت گردوں کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا گیا اور تمام دہشت گردوں نے عدالت کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا جب کہ دیگر6 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا دی گئی۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟