25 ستمبر 2018
آبی تنازعہ پر پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کا شیڈول جاری

 آبی تنازعہ پر پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے مذاکرات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی  کے مطابق انڈس واٹر کمشنرز میں مذاکرات کا پہلا سیشن نیسپاک کے دفتر میں صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا، دوپہر ایک سے اڑھائی بجے تک کھانے کا وقفہ ہوگا جب کہ مذاکرات کے پہلے روز کا دوسرا سیشن کھانے کے بعد شروع ہوگا جو پانج بجے تک چلے گا۔ واٹر کمشنرز کے 30 اگست کو مذاکرات کے دوسرے دن پہلا سیشن ساڑھے 9 بجے شروع ہوگا اور  کھانے کے وقفے کے بعد دوسرا سیشن دوپہر اڑھائی بجے سے شام تک چلے گا۔ دو روزہ مذاکرات کے اختتام پر میڈیا بریفنگ بھی متوقع ہے، مذاکرات کے بعد بھارتی وفد 31 اگست کو صبح 11 بج کر50 منٹ پر لاہور سے دہلی روانہ ہوگا، وفد پی آئی اے کی پرواز پی کے 270 کے ذریعے واپس نیو دہلی جائے گا۔ واضح رہے کہ آبی تنازعہ پر مذاکرات کے لیے بھارت کا  9 رکنی وفد 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ چکا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟