22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
آئی ٹیل کا  A32F سمارٹ فون لانچ

آئی ٹیل کا  A32F سمارٹ فون لانچ

آئی ٹیل(itel) نے گوگل کے اشتراک سے جدید ترین اینڈرائیڈ سسٹم اوریو (گو ایڈیشن) اور فنگر پرنٹس کا حامل A32F لانچ کر دیا۔ اینڈرائیڈ اوریو A32F کو جدت کے ساتھ فیچرز اور پسندیدہ ایپس کو تیز تر کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت بخشتا ہے ۔ تیز آپریٹنگ سسٹم اور فیچرز کی بدولت یہ سمارٹ فون نہ صرف ڈیٹا کوضائع ہونے سے بچاتا ہے بلکہ اس کا موثر استعمال بھی یقینی بناتا ہے۔ فون میں  فنگر پرنٹ سینسر بھی فراہم کیا گیا ، جس سے نہ صرف آٹھ فنگر پرنٹس محفوظ کر کے تصاویر بنائی جا سکتی ہیں بلکہ اس سے ویڈیو بنانا، فون کالز کا جواب دینا، الارم بند کرنا اور لاک سکرین سے ایپلیکیشنز کو چلا نے جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔  5 انچ پر محیط باڈی کو ایک مضبوط اور خوبصورت خمدار میٹالک کور سے مزین کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟