29 ستمبر 2020
تازہ ترین
آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان ٹیم چھٹے نمبرپر

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان ٹیم چھٹے نمبرپر

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئی ہے جب کہ بھارت بدستور سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پاکستان کے اظہر علی چھٹے اور یونس خان ساتویں نمبر ہیں ۔ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ٹاپ پر موجود ہیں، بھارت کے چتشیور پوجارا دوسرے اور انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ میں کوئی پاکستانی ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ یاسر شاہ 16 ویں جبکہ وہاب ریاض 19 ویں نمبر پر ہیں۔ بھارت کے رویندرا جدیجا پہلے، روی چندرن ایشون دوسرے جبکہ سری لنکا کے ہیراتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔  آل راﺅنڈرز میں شکیب الحسن نمبر ون ہیں جبکہ ایشون اور جدیجا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کے محمد حفیظ 14 ویں نمبر پر ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟