24 مئی 2019
تازہ ترین
آئی ایم ایف گیس مہنگی کرنے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے، وزیر پٹرولیم

آئی ایم ایف گیس مہنگی کرنے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے، وزیر پٹرولیم

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت نے گیس بلوں کے نئے سلیب پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب پٹرولیم سیکٹر میں دس ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کرے گا، آئی ایم ایف گیس مہنگی کرنے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے۔ گیس کے بھاری بلوں پر عوام کی دہائی کا اثر، حکومت گیس کے نئے سلیب واپس لینے پر آمادہ، سعودی ولی عہد کے دورہ کے دوران پٹرولیم سیکٹر میں دس معاہدوں کا امکان، تیل اور گیس کے شعبہ میں دس ارب ڈالر سے زائد سعودی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ گیس بلوں میں حالیہ اضافہ کی انکوائری کر رہے ہیں، گیس ٹیرف کے سلیب پر نظر ثانی کریں گے۔ آئی ایم ایف گیس کی قیمت میں جنوری سے اضافہ کرنے کیلئے دبائو ڈال رہا ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ کے حوالے سے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گوادر ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس سمیت دس معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ سعودی عرب ایل این جی سیکٹر اور گیس سٹوریج کی صلاحیت بڑھانے کے لئے تکنیکی اور مالی تعاون بھی کرے گا۔ گوادر ریفائنری سے دو سے تین لاکھ بیرل یومیہ پیداوار ہوگی، اس سے تیل کی درآمد میں سالانہ 1.2 ارب روپے کی بچت ہوگی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟