آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں، وزیر خزانہ

 وزیر خزانہ اسد عمر  نے کہا  ہے کہ یہ لکھ لیں جب صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر  نے کہاکہ جب تک پیشہ ور ماہرین کو موقع نہیں دیں گے ترقی نہیں ہوگی، نجی شعبوں میں بھی پروفیشنلز کو موقع دیا جاتا ہے۔   لیڈرکے پاس وعن ہوتا ہے، وہ آنے والے کل کے بارے میں سوچتا ہے، یہ صدی ختم ہوگی تو پاکستان دنیا کی 5 بڑی معیشتوں میں ہوگا، یہ لکھ لیں پاکستان دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگا۔  آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کو باضابطہ اس وقت بلائیں گے جب پروگرام حتمی ہوجائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ ہر ہفتے بات چیت ہوتی ہے اور مذاکرات کامیابی کے قریب ہیں۔ ایف اے ٹی ایف کا کل باقاعدہ اعلامیہ جاری ہوگا جب کہ بھارت نے 200 فیصد ڈیوٹی لگائی اس کا نقصان خود بھارت کو ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟