25 مئی 2019
تازہ ترین
آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری

آئی ایس پی آر کا یوم پاکستان کی مناسبت سے پرومو جاری

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے کہا  ہے کہ ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان اعزاز ی ہوں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم پاکستان، 23 مارچ پریڈ کی تفصیلات جاری کر دیں جس کے مطابق ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو پریڈ کے مہمان اعزازی ہوں گے جب کہ آذربائیجان کے وزیردفاع، بحرین کے آرمی چیف، عمان کے سرکاری حکام بھی شریک ہوں گے۔  آذربائیجان، بحرین، چین، سعودی عرب، ترکی اور سری لنکا پریڈ کا حصہ ہوں گے، پریڈ میں آذر بائیجان، سعودی عرب کے فوجی دستے شریک ہوں گے اور آذر بائیجان، بحرین، سعودی عرب، سری لنکا کے پیرا ٹروپرز بھی شریک ہوں گے جب کہ ترکی اور چین کے طیارے یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟