29 اکتوبر 2020
تازہ ترین

پاکستان میں ’چڑیلز‘ کو دوبارہ ریلیز کردیا گیا

 دن تک بند کیے جانے کے بعد پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر پاکستانی ناظرین کے لیے دوبارہ ریلیز کردیا گیا۔ ویب سیریز ’چڑیلز‘ کو چند دن قبل نامعلوم وجوہات کی بنا پر زی فائیو میں پاکستان میں بند کردیا گیا تھا، جس کی اطلاع سیریز کے ہدایت کار عاصم عباسی نے 7 اکتوبر کو اپنی متعدد ٹوئٹس میں دی تھی۔ عاصم عباسی نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا تھا کہ حیران کن طور پر جس ویب سیریز کی دنیا بھر میں تعریفیں کی جا رہی ہیں، اسے اپنے ہی ملک میں بند کردیا گیا۔ عاصم عباسی نے ’چڑیلز‘ کو پاکستان میں بند کیے جانے کو نہ صرف فلم سازوں، اداکاروں اور آرٹسٹوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا بلکہ انہوں نے اس عمل کو خواتین، روشن خیال طبقے اور مالی بہتری کے لیے اسٹریمنگ سائٹس جیسے پلیٹ فارمز کا سہارا لینے والے تخلیقی افراد کے لیے بھی نقصان دہ قرار دیا تھا۔

پاکستان میں ’چڑیلز‘ کو دوبارہ ریلیز کردیا گیا