29 اکتوبر 2020
تازہ ترین

کاپیاں اور کتابیں مہنگی ہونے کا خدشہ

کاغذ کی قیمتوں میں 8 روپے فی کلوگرام کا مزید اضافہ، اردو بازار میں کاغذ اب 122 روپے فی کلوگرام میں ملے گا، تاجر و والدین نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کردی۔ مقامی پیپر ملز مالکان کی جانب سے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپر ملز مالکان نے کاغذ کی قیمتوں 8 روپے فی کلوگرام کا مزید اضافہ کردیا، جس کے بعد طلبا وطالبات کو اب کاغذ 114 روپے نہیں بلکہ 122 روپے فی کلوگرام میں مل سکے گا۔ طلبا نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انجمن تاجران آل پاکستان اور صدر اردو بازار خالد پرویز نے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔ خالد پرویز کہتے ہیں کہ پیپر ملز مالکان کی جانب سے کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کو تاجر برادری بھی مسترد کرتی ہے۔ پنجاب حکومت پیپر ملز مالکان کو کاغذ کی قیمتیں بڑھانے سے روکے۔

کاپیاں اور کتابیں مہنگی ہونے کا خدشہ