25 اکتوبر 2020
تازہ ترین

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے انتظامات مکمل

حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو ستتر ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کے لئے انتظامات کو مکمل کر لیا گیا، کورونا وائرس کے دوران زائرین کو ماسک اور سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔  برصغیر کی معروف روحانی شخصیت حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز چھ اکتوبر کو ہوگا۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ داتا صاحب کے عرس کی تقریبات کے لئے تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جارہا ہے۔ مینجر داتا دربار گلاب ارشاد کے مطابق تقریبات کے دوران زائرین کو ماسک کے بغیر احاطہ دربار میں جانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ داتا دربار پر حاضری دینے والے زائرین کہتے ہیں کہ داتا صاحب کا میلہ شایان شان طریقے سے منایا جائیگا تاہم کورونا وباء سے بچاؤ کے لئے انتظامی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔  عرس تقریبات کے دوران زائرین میں لنگر تقسیم کیا جائیگا جبکہ سیکیورٹی کے لئے پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی جائیگی۔ 

حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کی تقریبات کے انتظامات مکمل