25 اکتوبر 2020
تازہ ترین

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں چوتھی پوزیشن کی جنگ

 پااکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کے 2 ٹیسٹ میچزما¶نٹ مانگنوئی اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیںگے ۔ فی الحال آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 180 پوائنٹس کیساتھ چوتھے اور پاکستان 166 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے۔ اس وقت دونوں ٹیموں کے درمیان 14 پوائنٹس کا فرق ہے،کوئی بھی ٹیم اس سیریز میں زیادہ سے زیادہ 120 پوائنٹس حاصل کرسکتی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت  360 پوائنٹس پہلی، آسٹریلیا  296 پوائنٹس  دوسری اور انگلینڈ  292 پوائنٹس  تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ان 2 ٹیسٹ میچوں سے قبل دونوں ٹیمیں 3 ٹی ٹونٹی میچوں میں مدمقابل آئیںگی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو آکلینڈ، دوسرا 20 دسمبرکو ہملٹن اور تیسرا 22 دسمبر کونیپئر میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 پوائنٹس کا فرق ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم عالمی رینکنگ میں چوتھے اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔اس درجہ بندی میں آسٹریلیا (275) پہلے، انگلینڈ (271) دوسرے اور بھارت (266) تیسرے نمبرپر براجمان ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں چوتھی پوزیشن کی جنگ