25 اکتوبر 2020
تازہ ترین

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز

دنیا کی معیشت کو متاثر کرنے والی، سفارتی تعلقات کشیدہ اور بھارت کی کچی بستیوں سے لے کر نیویارک شہر تک کو لپیٹ میں لینی والی وبا کورونا وزئرس کے پھیلاؤ کے نتیجے میں دنیا بھر میں انتقال کر جانے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ رپورٹ کے مطابق پہلی مرتبہ چین کے شہر ووہان میں سامنے آنے والے وائرس کے بعد 9 ماہ کے عرصے میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے متعدد اقدامات کیے گئے جن میں اسکولز، کاروباری مراکز، تفریحی تقریبات اور بین الاقوامی سفر کو معطل کرتے ہوئے سختی سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ سخت اقدامات نے انسانوں کی آدھی آبادی یعنی 4 ارب سے زائد نفوس کو اپریل تک کسی نہ کسی شکل میں لاک ڈاؤن میں رکھا جس سے وائرس کا پھیلاؤ سست ہوا لیکن جب سے پابندیوں میں نرمی کی گئی انفیکشن دوبارہ پھیل گیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 لاکھ سے متجاوز