25 اکتوبر 2020
تازہ ترین

زمین پر پڑے ٹکڑوں نے راہگیر کو مالا مال کردیا

چلتے چلتے کوئی کیسے مالا مال ہوتا ہے اس کا اندارہ ایک راہگیر ہوا۔چلتے چلتے راستے میں ٹکڑے ملے تو ان ٹکڑوں نے اسے مالا مال کردیا۔ انڈیا ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کچھ ایسے ہی لوگوں کی فہرست بیان کی ہے جنہیں اتفاقاً ہیرے مل گئے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے کروڑ پتی بن گئے۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی ریاست کینسس کے رہائشی کیوین کینئرڈ نامی شخص کا تذکرہ کیا گیا ہے جو لیبر ڈے کے موقع پر کریٹر آف ڈائمنٹڈز سٹیٹ پارک میں ہیرے تلاش کر رہا تھا کہ اسے 9قیراط کا ایک ہیرا مل گیا۔ ابتدائی طور پر 33سالہ کیوین نے اسے محض شیشے کا ایک ٹکڑا خیال کیا لیکن جب اس نے اسے ماہرین کو دکھایا تو انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ پارک سے ملنے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا ہیرا ہے اور یوں کیوین کروڑ پتی بن گیا۔

زمین پر پڑے ٹکڑوں نے راہگیر کو مالا مال کردیا