20 اکتوبر 2020
تازہ ترین

طلال چوہدری مریم نواز کا پالتو طوطا ہے ، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم صفدر طلال چوہدری کو بچا رہی ہیں ، کیونکہ طلال چوہدری مریم نواز کا پالتو طوطا ہے ، حکومت معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائے گی ۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری ن لیگ کی سیاست پر دھبہ ہیں ، طلال چوہدری طوطے کی طرح کام کرتے تھے ، جو طوطا پالا تھا اب وہ لیگی خواتین کی عزت کے در پے ہے ، طلال چوہدری کی حرکت پر صرف مسلم لیگ ن نہیں بلکہ تمام سیاسی ورکرز کا سر شرم سے جھک گیا ، یہ بیگم صفدر صاحبہ کا پہلا امتحان ہے ، وہ خود بھی خاتون ہے اور کہتی ہیں کہ خواتین کو بہت جدوجہد کرنا پڑتی ہے ، تو میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ کب اس کو پارٹی سے کب نکالتی ہیں ۔

طلال چوہدری مریم نواز کا پالتو طوطا ہے ،   فیاض الحسن چوہان