22 اکتوبر 2020
تازہ ترین

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما

 سابق  امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما دنیا کے سب سے زیادہ پسندیدہ افراد ہیں۔ یہ بات یو گو نامی تحقیقی ادارے کے ایک عوامی سروے میں سامنے آئی۔ اس جائزے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ سابق صدر ٴدنیا کے پسندیدہ ترین مردوںٴ میں سرفہرست ہیں۔ واضح رہے کہ یہ سالانہ بنیادوں پر ہونے والا سروے سن 2014 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں ارب پتی شخصیت بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہیں۔ تیسرے نمبر پر چینی صدر شی جن پنگ ہیں۔ پسندیدہ ترین خواتین میں مشیل اوباما پہلے، اداکارہ انجیلینا جولی دوسرے اور ملکہ برطانیہ الزبتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشل اوباما