22 اکتوبر 2020
تازہ ترین

ڈین جونز نے کس پاکستانی کرکٹر کی بیٹی کیلئے فنڈ اکٹھا کیا تھا

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کےہیڈ کوچ ڈین جونز جو کہ گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے ان کا ایک ٹویٹ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کی درخواست کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیائے کرکٹ کا بڑا ستارہ ڈین جونز ، بڑا کھلاڑی اور بڑا انسان لاکھوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا تھا۔ آئی پی ایل کی کمنٹری کے لیے بھارت میں موجود ڈین جونز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ڈین جونز پاکستان سپرلیگ کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ ڈین جونز اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کے ہیڈ کوچ رہے۔   آسٹریلیا کے لیجنڈ بیٹسمین ڈین جونز کا ایک میسج سوشل میڈیا پر سامنےآیا جس میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر  آصف علی کی بیٹی کے لئے امداد کی درخواست کی،انسانیت کا درد رکھنے والے ڈین جونز  کی جانب سے شئیر کئے گئے پیغام پر صارفین اور کھلاڑیوں کی جانب سے اظہار ہمدردی کیا گیا،انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں سوچ رہا ہوں کہ ہمیں آصف اور اس کے اہل خانہ کی مالی مدد کے لئےکچھ امداد اکھٹی کرنی چاہئے، تاکہ اسے علاج معالجے کے لئےاخراجات میں مدد مل سکے۔‘

ڈین جونز نے کس پاکستانی کرکٹر کی بیٹی کیلئے فنڈ اکٹھا کیا تھا