25 اکتوبر 2020
تازہ ترین

غیر ملکی سفیروں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ

متعدد ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں، دفاعی اتاشیوں، سفیروں اور نمائندوں نے آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سفارتی نمائندے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے جورا سیکٹر پہنچے، جہاں شہری آبادی پر بھارت کی جانب سے استعمال کئے گئے کلسٹر بموں کے ٹکڑے سفارتکاروں کو دکھائے گئے، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے انہیں ایل او سی کی حالیہ صورتحال اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔ اس کے علاوہ ان کی بھارتی اشتعال انگیزی کا نشانہ بنانے والی عمارتوں اور افراد سے بھی ملاقات کرائی گئی، دورے کے دوران سفارتی نمائندوں نے بھارتی فوج کا نشانہ بننے والے متاثرین سے ملاقات کی اور خواتین اور بچوں سے بات چیت بھی کی۔ سفارتی نمائندوں نے جورا بازار کا دورہ کیا اور دکانداروں سے ملاقات کی جبکہ متاثرہ دکانوں کا مشاہدہ بھی کیا، ساتھ ہی انہوں نے شہری آبادی کے متاثرہ گھروں کو بھی دیکھا اس موقع پر انہیں شہری آبادی کے لیے بنائے گئے حفاظتی بنکر بھی دکھائے گئے۔  

  غیر ملکی سفیروں کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ