25 اکتوبر 2020
تازہ ترین

دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے ہم شکل ہونے کے ساتھ میٹرک کا رزلٹ بھی ایک ہی جیسا کرلیا

دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے ہم شکل ہونے کے ساتھ میٹرک کا رزلٹ بھی ایک ہی جیسا کرلیا۔  گوجرانوالہ کی ہونہار دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے میٹرک کے امتحان میں بالترتیب 1064، 1064 نمبر حاصل کرکے سب کو حیران کردیا، دونوں بہنوں کے چہرے ایک جیسے ہونے کے بعد اب ان کی میٹرک کی مارک شیٹ بھی ایک ہی جیسی ہوگئی ہے۔ لڑکیوں کے والد کا کہنا ہے کہ دونوں بہنیں شروع سے ہی ایک پوزیشن حاصل کرتی رہی ہیں، دونوں بہنوں کی پسند بھی ایک جیسی ہے اور جوتے کپڑے جیولری ایک جیسی پہنتی ہیں، اور اب میٹرک میں دونوں بیٹیوں کے مساوی  نمبر آنے پر بے حد خوشی ہے، دونوں بہنیں ایک ہی کالج میں داخل لیں گی۔

دو جڑواں بہنوں شیزہ اور فضا نے ہم شکل ہونے کے ساتھ میٹرک کا رزلٹ بھی ایک ہی جیسا کرلیا