25 اکتوبر 2020
تازہ ترین

شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی اداکارہ کنگنا رناوت فلموں میں اداکاری کرنے سے زیادہ پاکستان مخالف زہر اگلنے اوردوسروں کے ساتھ جھگڑا مول لینے کے لیے مشہور ہیں  ۔ حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کنگنا رناوت نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہمیں بہت لڑاکو مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ میرا ریکارڈ ہے کہ میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی۔ اگرکسی نے یہ ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔ بہرحال میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔ انہوں نے اپنے کسی مذہبی دیوتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تم سے لڑائی کرنا چاہے یا تمہیں لڑائی کرنے کے لیے مجبور کرے تو اسے منع مت کرو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کے اس ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں۔ شنیرا اکرم کے کنگنا کو جوابی ٹویٹ کرنے پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے