26 اکتوبر 2020
تازہ ترین

اے پی سی سے قبل شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اے پی سی سے قبل آرمی چیف سے ملاقات ہوئی، جس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے بات ہوئی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سے ملاقات کی خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا، اس ملاقات میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے، مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں اندر رہوں یا باہر، اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔

اے پی سی سے قبل شہباز شریف کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق