26 اکتوبر 2020
تازہ ترین

سگریٹ کے نشے میں ڈوبےکیکڑے کی ویڈیو وائرل

 تمباکو نوشی کی لت  میں مبتلا لوگوں کے لئے اس کو ترک کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اکثر کھانا کھانے کے بعد گریٹ ضرور پیتے نظر آتے ہیں ایسے افراد کا کہنا ہے کہ اس سے کھانے کا مزہ دوبالاہوجاتا ہے، اب انسانوں کے بعد سگریٹ کے نشے میں ڈوبے ایک کیکڑے کی ویڈیو سامنے آئی جو کہ انٹرنیٹ پر کافی تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔  وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو تعجب میں مبتلا کردیا کیونکہ کیکڑے کی سگریٹ پیتے ویڈیو دیکھا کر یقین کرنا مشکل تھا، بعدازاں صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے کمنٹس کئے اور اس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا کیکڑا پتھریلی زمین پر چل رہا ہے اور ساتھ میں بڑے مزے سے سگریٹ بھی پی رہا ہے۔دلچسپ ویڈیو میں کیکڑا پہلے ایک کَش لگاتا ہے اور پھر تھوڑا سا آگے چلنے کے بعد دوسرا کش اور ساتھ میں دھواں بھی اُڑاتا ہے۔

سگریٹ کے نشے میں ڈوبےکیکڑے کی ویڈیو وائرل