26 اکتوبر 2020
تازہ ترین

شہباز شریف نے آرمی چیف سے کہا عمران خان کا ہاتھ روکیں، فیصل واوڈا کا انکشاف

 وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمانی رہنمائوں کی آرمی چیف سے ملاقات میں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل باجوہ کو کہا کہ عمران خان کا ہاتھ روکیں، اور پھر خواجہ آصف نے بھی الیکشن کی رات آٓرمی چیف کو فون کیا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ انسان کو اندر اور باہر سے ایک ہونا چاہئے، تحریک انصاف فوج اور عدلیہ کا بہت احترام کرتی ہے۔   ہم اپنی فوج سے پیار بھی کرتے ہیں اور ان کی قربانیوں کو سراہتے بھی ہیں، وہ ہمارا حصہ ہیں اور ہم ان کو ساتھ لے کر چلیں گے۔     دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے بھی الیکشن کی رات آرمی چیف کو فون کرنے کی وجہ بتا دی۔   نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عسکری قیادت سے ملاقات میں الیکشن میں دھاندلی کے ذکر پر آرمی چیف نے مجھ سے کہا کہ میں نے انہیں الیکشن سے پہلے فون کیا تھا۔   خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت سے میٹنگ میں نیب آرڈیننس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے محفل میں بتایا کہ انہوں نے مجھے کہا کہ سب ٹھیک ہوگا۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے آرمی چیف سے کہا تھا کہ رزلٹ فارم 45 کے بجائے سفید کاغذوں پر دیے جارہے ہیں اور بڑے پیمانے پر دھاندلی ہو رہی ہے جس پر آرمی چیف نے مجھ سے کہا کہ آپ فکر نہ کریں،سب ٹھیک ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں آرمی چیف نے کہا کہ گلگت بلتستان بہت اہم مسئلہ ہے، گلگت بلتستان سی پیک کا دروازہ ہے لہذا ہم گلگت بلتستان کے مسئلے کو فوری حل کرنا چاہیے۔     مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے 4 واقعات سامنے انے کے بعد بی آر ٹی بس سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ، بی آر ٹی بس سروس معطل ہونے سے روزانہ سفر کرنے والے افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔ اس حوالے سے ترجمان ترجمان ٹرانز پشاور عمیر خان نے بتایا ہے کہ کمپنی کے ماہرین پشاور پہنچ کر گاڑیوں کا جائزہ لے رہے ہیں ، بسوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال کے بعد ہی سروس بحال کی جائے گی ، آگ لگنے کے واقعات کے بعد چینی ماہرین نے انسپکشن شروع کردی ہے ، جس کیلئے بی آرٹی کی تمام بسوں کو ازسرنو چیک کیا جارہاہے ، تکنیکی اعتبارسے کلیئرنس کے بعد سروس بحال کردی جائے گی ۔   دوسری طرف کئی روز کی کوششوں کے بعد بالآخر بی آر ٹی پشاور بسوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم کر لی گئی منصوبہ مکمل ہونے سے 2 سال قبل ہی بسیں منگوائی گئیں، بسوں کو ہر تیسرے روز چارج کرنا ضروری تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، کئی ماہ تک بسیں ڈپو میں کھڑی رہیں جس کی وجہ سے بیٹریوں میں خرابی پیدا ہوئی ۔

شہباز شریف نے آرمی چیف سے کہا عمران خان کا ہاتھ روکیں، فیصل واوڈا کا انکشاف