23 اکتوبر 2020
تازہ ترین

امریکی عدالت نے حکومت کو چینی ایپلیکیشن وی چیٹ پر پابندی عائد کرنے سے روک دیا

امریکی عدالت نے حکومت کو چینی ایپلیکیشن وی چیٹ پر پابندی عائد کرنے سے روک دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق وی چیٹ کے صارف امریکی شہری نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایپلیکیشن پر پابندی کے حکم کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وی چیٹ کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے جس کے بعد امریکی محکمہ تجارت نے چینی ایپلیکیشن پر اتوار کے روز پابندی کا اعلان کیا اور اسے فوری طور پربند کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے امریکی مجسٹریٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چینی میسیجنگ اور پیمنٹ ایپلیکیشن وی چیٹ پر پابندی امریکی حکومت کی آزادی اظہار سے متعلق پہلی ترمیم پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔ امریکی محکمہ تجارت نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ عدالت کی جانب سے صدر کے ایگزیکٹو حکم کو روکنا نہ صرف صدر کی انتظامیہ میں مایوسی کو جنم دے گا بلکہ امریکی صدر کے قومی سلامتی کے معاملات کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے عزم کو بھی بے اثر کرے گا۔ امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ چینی ایپلیکیشن وی چیٹ امریکی شہریوں کا ڈیٹا چینی حکومت کو فراہم کرسکتی ہے۔

امریکی عدالت نے حکومت کو چینی ایپلیکیشن وی چیٹ پر پابندی عائد کرنے سے روک دیا