23 اکتوبر 2020
تازہ ترین

شہریوں کوسوئی ناردرن گیس کمپنی نےبری خبر سنادی

 سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما آنے سے قبل ہی گیس قلت کی بری خبر سنا دی،سردی کا آغاز ہونے سے پہلے ہی صارفین کو گیس کم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی، سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صرف کھانے کے اوقات کار میں گیس فراہم کی جائے گی۔  تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے موسم سرما آنے سے قبل ہی گیس قلت کی بری خبر سنا دی، سوئی ناردرن حکام سردی کا آغاز ہونے سے پہلے ہی صارفین کو گیس کم استعمال کرنے کی ہدایت کر دی،اس حوالے سے سوئی ناردرن حکام کاکہنا تھا کہ  لاہوریوں کو صرف کھانے کے اوقات کار میں گیس فراہم کی جائے گی،  کمپنی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ چوبیس لاکھ صارفین کو کنکشن نہیں دیئے جا سکے،ہر سال چار لاکھ صارفین کو کنکشن د ینے  کی وجہ سے گیس کم ہوئی۔

شہریوں کوسوئی ناردرن گیس کمپنی نےبری خبر سنادی