23 اکتوبر 2020
تازہ ترین

 لاہور   میں  انارکلی  بازار کے  فٹ  پاتھ   آج بھی کتاب بینوں  کے نگاہ کا مرکز

 لاہور   میں  انارکلی  بازار کے  فٹ  پاتھ   آج بھی کتاب بینوں  کے نگاہ کا مرکز جہاں پر پرانی کتابیں فٹ پاتھوں پر سجی ہوتی ہیں۔لوگ دور دور سے اتوار کے روز پرانی انارکلی جاتے ہیں اور اپنی پسند کی کتابیں خرید کرلے جاتے ہیں۔فٹ پاتھ پر بیٹھ کر نایاب کتابیں کم قیمت میں خریدنا ،الگ ہی قسم کا تجربہ ہے۔انگریزی اور اردو کلاسیکی ادب کی کتابیں فٹ پاتھ پر دستیاب ہیں۔ انگلش کتابوں کے ترجمے اور موٹیویشنل کتابیں ہر دور کے لوگوں کی پسندیدہ رہی ہیںآج دنیا آگے بڑھ چکی ہے۔ ذہین اور کامیاب لوگ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کے فونز تک پہنچ چکے ہیں مگر آج بھی اس علاقے میں لوگ اپنے علم کی پیاس بجھانے  کے لئے ہر اتوار کو من پسند کتابوں کی تلاش  میں نظر آتے ہیں ۔پرانی انارکلی   کے اس حصہ میں عرصہ دراز سے  کام کرنے والے ایک دکاندار نے  اس حوالے سے  کہا کہ لوگ اس سے پرانی کتابیں خرید کر لے جاتے ہیں اور پھر واپس کر دیتے ہیں جبکہ کتابیں اپنی اصلی حالت میں بھی نہیں ہولیکن وہ ہمیشہ لوگوں کے پیسے واپس کرکے کتاب کو رکھ لیتا ہے۔یہ چھوٹے تاجر کا کتاب پر بڑا بھروسہ ہے۔ 

 لاہور   میں  انارکلی  بازار کے  فٹ  پاتھ   آج بھی کتاب بینوں  کے نگاہ کا مرکز