30 ستمبر 2020
تازہ ترین

  پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر مصباح الحق سے ایک ذمے داری لینے کے موڈ میں نہیں

  پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر مصباح الحق سے ایک ذمے داری لینے کے موڈ میں نہیں ۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق بدستور پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ پی سی بی کے ایک اعلی افسر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ مصباح الحق کو تبدیل نہیں کیا جارہا، شعیب اختر کو ذمے داریاں دینے کی باتوں میں بھی صداقت نہیں ہے۔ واضح  رہے کہ انگلینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر زور پکڑنے لگا تھا جس کے بعد پی سی بی نے بوجھ کو کم کرنے کیلئے ایک عہدہ واپس لینے کیلئے منصوبہ بندی شروع کی تھی ۔ پی سی بی نے مصباح پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک عہدہ واپس لینے کے لیے منصوبہ بندی کی تھی حالانکہ مصباح الحق کی معاونت کے لیے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ سے لیکر بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ اور سپن بولنگ کوچ تک تمام سرکردہ لوگ موجود ہیں جبکہ سلیکٹرز میں 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی کوچز شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2019ئ کے بعد مکی آرتھر کی چھٹی کرکے مصباح الحق کو 3 سال کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا تھا۔ مصباح الحق پی سی بی کی جانب سے قائم کردہ 5 رکنی پینل کا متفقہ انتخاب تھے۔                                                                            

  پاکستان کرکٹ بورڈ فوری طور پر مصباح الحق سے ایک ذمے داری لینے کے موڈ میں نہیں