30 ستمبر 2020
تازہ ترین

سی سی پی او لاہور نے ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے رو برو بھی معافی مانگ لی

یف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ موٹروے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے درخواست پر سماعت کی۔سی سی پی او لاہور نے ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے رو برو بھی معافی مانگ لی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا،بزرگ اور باپ کی حیثیت سے بیان دیا۔کیس ٹریس ہو گیا ہے،اور دو تین دن میں یہ کیس حل ہو جائے گا۔پولیس 20 منٹ میں جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔جس مقام پر یہ واقع پیش آیا،وہاں پولیس تعینات نہیں تھی۔ی۔سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے فوری طور پر ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس نے تفتیش کی تفصیلات بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں یہ بھی کہا کہ ماروائے عدالت کی کوئی بات نہ ہو۔ بڑے سے بڑے جرم کے خلاف بھی ماروائے عدالت اقدام کہ اجازت نہیں دیں گے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او کو طلب کرنے کے ساتھ ساتھ کیس کی تحقیقاتی رپورٹ مانگ لی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ لاہور موٹروے زیادتی کیس میں سی سی پی اور کابینہ کو معافی مانگنی چاہئیے۔ ملزموں کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہئیے۔

سی سی پی او لاہور نے ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کے رو برو بھی معافی مانگ لی