30 ستمبر 2020
تازہ ترین

 باہمی کرکٹ سیريز پر بھارتی کرکٹ بورڈ    سے  اب بات  نہیں کریں گے, احسان مانی

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ  باہمی کرکٹ سیريز پر بھارتی کرکٹ بورڈ  سے  اب بات  نہیں کریں گے، اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل   کوبات کرنی چاہیے۔ ایک بیان میں احسان مانی کا کہنا تھاکہ پاک بھارت کرکٹ بورڈز میں سیریز سے متعلق بات چیت شروع نہیں ہو رہی، بھارتی بورڈ سے کئی بار بات کی ہے لیکن اب نہیں کریں گے، اب معاملہ بھارت کے ہاتھ میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ باہمی کرکٹ  سیریز پر بات چیت کے لیے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں، سیاسی صورت حال نارمل ہونے پر کرکٹ بحالی کی بات ہوسکے گی۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ ٹی 20 لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، صدربھارتی بورڈ ساروگنگولی سے پاکستانی کرکٹرز کے انڈین پریمیئر لیگ   میں جانے کی درخواست نہیں کروں گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ  آئی سی سی کے مطابق حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اس لیے اب آئی سی سی کوبات کرنی چاہیے، بدقسمتی سے بھارتی بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں جب کہ پاکستان میں ہمیں ایسے مسائل کاسامنا نہیں ہے۔

 باہمی کرکٹ سیريز پر بھارتی کرکٹ بورڈ    سے  اب بات  نہیں کریں گے, احسان مانی